سو لفظ: یوم ماں اور اعتراض

عالمی یوم ماں نہایت خوبصورتی، محبت اور احترام سے ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے اور اس سال بھی منایا گیا۔
سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے جن کو اپنی طرز تحریر کی شوخی پر بڑا ناز ہے،
انہوں نے اس سال بھی اعتراض کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔
اس دن کے علاوہ سارا سال ماں کو نہ پوچھنے والوں کا یہ دن منانا انہیں ایک آنکھ نہ بھایا،
اور انہوں نے احتجاجاً خود اس دن بھی اپنی ماں کی خیریت دریافت نہ کی ۔۔
اوراپنی 364 روزہ روایت قائم رکھ کر عالمی ریکارڈ کے لئے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply