• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد دررانی کی کتاب پر فوج کے تحفظات،آج جی ایچ کیو طلبی

لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد دررانی کی کتاب پر فوج کے تحفظات،آج جی ایچ کیو طلبی

راولپنڈی:سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اپنی کتاب پر پاک فوج کے تحفظات کا جواب دینے کیلئے آج جی ایچ کیو طلب کرلئے گئے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی 28مئ کوجنرل ہیڈکوارٹر(جی ایچ کیو )میں پیش ہوں گے جہاں وہ اپنی کتاب ’’دا اسپائی کرونیکلز‘‘ میں درج مندرجات پر وضاحت دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسد درانی نے اپنی کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے ہیں، ان کےاس عمل کو فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کے طور پر لیا گیا ہے اور ان قواعد کا اطلاق حاضر سروس اور (ریٹائرڈ) تمام فوجی اہلکاروں پر ہوتا ہے جبکہ انہیں اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے  جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق اگر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی وضاحت میں فوجی حکام کو مطمئن نہ کر سکے اور ملٹری کوڈ آف کندیکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

جنرل ایوب خان کے دور میں اس ایکٹ میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے بعد فوج کو کسی سویلین کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کے تحت عمر قید اور سزائے موت سمیت مختلف سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کیا جانا جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply