• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے،دفتر خارجہ

پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئےہے۔

پیر کو پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ذمہ دارانہ طرزعمل کے پیش نظر نیوکلیئر سپلائیر گروپ میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور 1998 میں ہمیں اپنے دفاع کیلئے ایٹمی تجربات کرنا پڑے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پچھلے 20 برسوں میں ایٹمی عدم پھیلاو پر سختی سے عمل کیا، پاکستان 2050 تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply