رمضان کی تیاری

خواب میں پچھلی صدی کے ایک آدمی سے ملاقات ہوئی۔
گفتگو کا سلسلہ جس طرح آگے بڑھ رہا تھا اس کے زمانے کے بارے میں جاننے کا تجس بامِ عروج کو چھو رہا تھا۔
میں نے پوچھا رمضان آنے والا ہے آپ لوگ کس طرح رمضان کا استقبال کرتے تھے۔!
وہ: بہت زیادہ دعائیں کیا کرتے تھے۔
رمضان میں رحمت اور برکت مانگا کرتے تھے۔
جو محلہ میں مجبور ہوتے تھے اُن کے لیئے رمضان کے راشن کا بندوبست کرتے۔
میں: ہم Q موبائل، موٹرسائیکل مانگنے کی تیاری کرتے ہیں۔۔۔۔!!!
اور اس مہینہ کو کمائی والا سمجھ کر خوب مال بناتے ہیں۔۔!!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply