آئیڈیا ‘ان کہی کہانی ۔۔۔۔کے ایم خالد

وہ آئیڈیا سب سے چھپاتا پھر رہا تھا۔
وہ اس آئیڈیئے پر ایک طویل ڈرامہ لکھنا چاہ رہا تھا،
اس نے سوچا کہ پہلے اس کی کہانی کہیں چھپوا لوں ،
تاکہ کوئی آئیڈیا چوری نہ کر لے ۔
یہ سوچ کر اس نے ایک ایڈیٹر کو فون کیا۔
’’ وہ سر میں ایک طویل سلسلہ لکھنا چاہ رہا تھا ‘‘۔
’’بھئی آئیڈیا کیا ہے۔۔۔۔؟‘‘
نہ چاہتے ہوئے بھی اس نے آئیڈیا تفصیل سے بتا دیا۔
’’ واہ بھئی یہ آئیڈیا تمہارے ذہن میں کیسے آ گیا،
میں تو اس پرڈرامہ بھی لکھ چکا ہوں‘‘۔
اور اس کے منہ سے صرف ’’جی‘‘ ہی نکلا تھا

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply