سرگودھا:سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، حادثے میں چنگ چی رکشے میں سوار 8افراد جابحق ہوگئے۔
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا 11چک کے قریب فیصل آباد روڈ پر خوفناک حادثہ ہوا،تیز رفتار ڈمپر چنگ چی رکشے پر چڑھ دوڑا،حادثے میں خواتین سمیت 8افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق،تمام افراد مزدوری کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ پل 11 کے قریب حادثہ کا شکار ہوئے ۔
مرنےوالوں میں رکشہ ڈرائیور سیف اللہ ، جنتاں بی بی ،طالب حسین، امتیاز،محمدا کبر ، سہیل شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈمپر ٹرک کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثاءکے حوالے کرکے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں ہیں
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں