• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئے

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئے

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی، جج محمد بشیر کیس کی سماعت کرینگے، ایون فیلڈ ریفرنس میں آج سے ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا، اس سلسلے میں سوالنامہ پہلے ہی شریف خاندان کے وکیل کودیا جا چکا ہے۔

گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سوالنامے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سوالنامہ مبہم ہے کچھ سوالات سمجھ میں نہیں آ رہے، مزید وقت دیا جائے۔

جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آخری چانس ہے، پیر کو ملزمان کے بیانات قلمبند ہوں گے، بعد ازاں نواز شریف اور دیگر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر اکیس متی تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پیر کے بجائے منگل کو ہو گی اور اسی روز واجد ضیاء پیش ہوں، سماعت ملتوی ہونے کے بعد نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایک سو ستائیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تیار کیا تھا،اب تک نیوزکو حاصل تفصیلات کے مطابق سوالنامے میں پوچھا جانا تھا کہ نوازشریف کےدونوں بیٹےعدالت کاسامناکیوں نہیں کرتے؟ جبکہ نوازشریف سے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز، ہل میٹل اورگلف سٹیل ملز کی تفصیلات بتانے سے متعلق سوال کئے جانے تھے، اسکے علاوہ نوازشریف سے گلف مل کی منی ٹریل کا بھی پوچھے جانے تھے۔سوالنامے میں یہ بھی شامل تھا کہ حسن نوازنے ٹی وی انٹرویومیں انیس سو ترانوے میں لندن فلیٹس کے مالک ہونے کا اعتراف کیا،جبکہ ٹی وی پروگرام میں ہی مریم نوازنے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply