در پردہ موشگافیاں

چیچہ وطنی میں وزیر اعظم صاحب کا خظاب سننے کو ملا جس میں انہوں نے پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔لیکن جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ جناب اگر ابھی تک نیا پاکستان نہیں بن پایا تو پنجاب بھی پرانا ہی ہے،اس کی حالت بھی دگر گو ں ہے۔لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،تعلیم مہنگی، غریب عوام بلک بلک کر مر رہی ہے ،عوام کا عدلیہ سے اعتبار اٹھ چکا ہے اور تمام وزراتیں مل کر میٹرو اورنج ٹرین منصوبوں پر کام کر رہی ہیں یا اپنے ہم خیال افراد کو بچانے میں مگن ہیں ۔اگر یہی حالات ہیں تو پھر ہم میں سے کسی کو دوسرے صوبے کی حالت پر طنز کے تیر برسانے کی ضرورت نہیں ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اپنے حصے کا کام دلجمعی سے کیا جائے۔تاکہ ملک کو مشکلات سے نکال کر مستحکم و مضبوط کیا جائے۔

Facebook Comments

سعودرفاقت
لکھاری ،سوشل ایکٹویسٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply