کراچی میں سال کا گرم ترین دن۔۔

شہر قائد میں سال کا گرم ترین دن ہے اور دن بارہ بجے ہی درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔نجی ٹی وی  کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، کئی علاقوں میں دن 12 بجے ہی درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ کراچی میں بھی سال کا گرم ترین دن ہے۔ دن 12 بجے درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا پہنچا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے، سمندری ہوائوں کی بندش اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی جارہی ہے، شدید گرمی ، پانی کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابیوں کے نام پر طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز درجہ حرارت 43 ڈگری تک تجاوز کرنے کی پیش گوئی ہے جب کہ گرمی کی شدت مزید 5 روز تک برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہے گا۔ صوبائی حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے کراچی کی مقامی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply