رمضان کی آمد، پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120روپے کے ہوگئے جب کہ آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ ہول سیلرز کا کہنا ہےکہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلواضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ہےکہ جب کہ سیب 120روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply