اجزا
چکن۔۔۔۔ آدھ کلو (بون لیس)
انڈے۔۔۔۔5 عدد (ابلے ہوئے)
دودھ۔۔۔۔ آدھ کلو
آلو۔۔۔۔ آدھ کلو
گھی۔۔۔۔ ڈیڑھ کپ
نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سموسہ پٹی۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب

برتن میں چکن اور آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں، نمک اور کالی مرچ مکس کریں اور اتنا دودھ ڈال کر پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے اور آلو چکن اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ اس آمیزے میں انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال کر مکس کریں۔ اب یہ آمیزہ مناسب مقدار میں سموسہ پٹی میں رکھیں اور سموسے بنائیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کرکے سموسے ڈال کر تل لیں۔ گولڈن برائون ہونے پر سموسے کڑاہی میں سے نکال لیں اور ٹشو وغیرہ پر رکھیں تا کہ زائد گھی نکل جائے۔ کیچپ یا دہی کی چٹنی کے ساتھ چائینز سموسے سرو کریں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں