لیکس(اَن گنے لفظوں کی کہانی)

ریاستی راز لیک کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔۔۔ انہیں سزا مل گئی۔
اب آئندہ کسی کو اہم خفیہ ٹاپ سیکرٹ سرکاری ریاستی قومی راز
لیک کرنے کی جرأت نہ ہو گی۔۔۔
راز لیک کرنے کے پیچھے بہت بڑی سازش کام کر رہی تھی،
راز یہ تھا کہ جب پولیس کسی دہشت گرد کو گرفتار کرتی ہے تو وہ اسے اپنا بندہ کہہ کر نکال لے جاتے ہیں۔۔۔
لیکن یہ نوبت ہی نہ آتی اگر اس سے پہلے ایسا ہی ایک اہم خفیہ ٹاپ سیکرٹ سرکاری ریاستی قومی راز
فاش کرنے والے ان ملک دشمنوں، غداروں، یہود و ہنود کے ایجنٹوں کو سزا دی گئی ہوتی جنہوں نے راز فاش کیا تھا کہ ۔۔۔
دو اور دو چار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

Facebook Comments

فاروق احمد
کالم نگار ، پبلشر ، صنعتکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply