پھلوں میں چھُپاخواتین کیلئے زبردست فائدہ

خواتین بڑھتی عمر اور ڈھلتی جِلد کو چُھپانے کیلئے مہنگی کریموں کو خریدنا چھوڑ دیں کیوں کہ ان کے جوان دِکھنے کاراز پھلوں میں پوشیدہ ہے۔

سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جن کی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں بڑی مقدار میں شامل  ہوتے ہیں ان کی عمر 50برس ہونے کے بعد بہت کم جھریاں ہوتی ہیں۔

نیدرلینڈز کے ایرسمس میڈیکل سینٹر  میں محققین  نے بتایا کہ ان چیزوں کی افادیت مردوں کیلئے نہیں ہے۔

وہ خواتین جو زیادہ ڈبل روٹی، گوشت اور میٹھا کھاتی ہیں، ان کی جِلد پر زیادہ جھریاں ہوتی ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ پھلوں کا استعمال، جِلد کیلئے استعمال کی جانے والی کریموں اور لوشن  سے کہیں زیادہ سستا متبادل ہے۔

برطانیہ میں خواتین صرف کریموں پر ہر سال12کروڑ پاؤنڈز پر خرچ کرتی ہیں اور لاکھوں پاؤنڈز ٹانک اور موائسچرائزر کی مد میں کردیتی ہیں۔

محققین نے50برس سے زائد2700مرد اور خواتین  کے کھانے پینے کے متعلق پوچھا۔

ان میں سے ہر شخص کا بعد میں تھری ڈی فیس اسکین کیا گیا جس میں جھریوں کی تعداد گنی گئی۔

نتائج نے بتایا کہ وہ خواتین جن کی خوراک تازہ پھل، سبزیوں اور مچھلیوں پر مشتمل تھی، ان کے چہروں پر کم جھریاں تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لیکن جو خواتین گوشت، ڈبل روٹی اور میٹھا زیادہ کھاتی تھیں ان کے چہروں پر جھریاں زیادہ تھیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply