پاکستان کا دہشتگردی میں کردار۔۔۔عامر کاکازئی

اکتوبر،28, 2015 کو ایک انٹرویو میں جنرل مشرف نے یہ بات تسلیم کی کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگرد گروپس کو سپورٹ اور ٹرین کیا۔
دنیا نیوز کو ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ نوے کی دہائی  میں پاکستان نے ہمیشہ لشکر طبیہ جیسے ملٹری گروپس کو سپورٹ کیا اور انہوں نے انڈین کشمیر میں جا کر اپنی کارروائیاں کی۔حافظ سعید اور زکی الرحمان لکھوی  جیسے ملیٹنتس کو اپنا ہیرو تسلیم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لشکر طبیہ اور اس جیسے کوئی  گیارہ یا بارہ گروپس بنائے گۓ کہ وہ جا کر انڈین کشمیر میں  آزادی کی جنگ لڑیں۔ ہم نے ان کو سپورٹ اور ٹرین کیا،
پرویز مشرف نے کہا کہ “کشمیری فریڈم فائٹرز جس میں حافظ سعید اور لکھوی  تھے، اس وقت ہمارے ہیرو تھے مگر بعد میں مذہبی ملیٹنٹ بن گئےاور پاکستان میں دہشتگردی شروع کر کے اپنے ہی لوگوں کو مارنا شروع کر دیا۔ اس کو کنٹرول کرنا چاہیے اور بند کرنا چاہیے۔
ان سے پوچھا گیا تو کیا حافظ سعید اور لکھوی کو بھی کنٹرول کرنا چاہیے؟ جواب میں کہا کہ “نو کمنٹس” (مطلب کہ یہ اچھے دہشتگرد ہیں)
جنرل مشرف نے کہا کہ مذہبی  دہشتگردی پاکستان نے شروع کی اور دنیا بھر سے عسکریت پسندوں کو  لا کر پاکستان میں اکھٹا  کیا گیا۔ ہم نے طالبان کو ٹرین کیا کہ جا کر افغانستان میں لڑیں۔ طالبان، حقانی، اسامہ بن لادن، زہاروی جیسے ملیٹنس ہمارے ہیرو تھے۔ جو اب ولن بن چکے ہیں۔

سابق ڈی جی ایف آئی  اے طارق کھوسہ ڈان میں اگست 03, 2015 اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ “ اجمل کساب ایک پاکستانی، جو کہ لشکر طیبہ کا عسکریت پسند تھا۔ لشکر طیبہ نے اپنے دہشتگردوں کو ٹھٹہ سندھ میں ٹرینگ دی اور وہاں سے سمندر کے راستے ممبئی لے جایا گیا۔ انویسٹیگیٹرز نے ان کیمپس کو تلاش کیا۔ وہاں سے آتش گیر مادہ ملا، اس انڈین فشنگ ٹریلر جس کو اغوا کر کے ممبئی  پہنچا گیا، اسے بھی تلاش کرلیا گیا۔ اس بوٹ کا انجن جس پر ممبئی  ساحل پہنچا گیا، اسے جاپان سے امپورٹ کر کے لاہور لایا گیا ۔ وہاں سے لشکر طیبہ اس انجن کو خرید کر کراچی لے گۓ۔ ایف آئی اے نے کراچی میں اس آپریشن روم کو تلاش کیا جہاں سے پورے آپریشن کو کنٹرول کیا گیا۔ لشکر طیبہ کے ان کمانڈرز کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مائکل ہیڈن، ایکس سی آئی  اے چیف   اپنی کتاب playing  to  the  edge میں لکھتے ہیں ہیں کہ جنرل پاشا نے ممبئی  حملے  کے بعد اقرار کیا کہ کچھ طاقتور ریٹائرڈ   آفیسرز نے ان دہشتگردوں کو ٹریننگ دی۔ جب پوچھا کہ کوئی  ایکشن لیا تو ایکشن لینے سے صاف انکار کر دیا۔

حسین حقانی نے اپنی کتاب India vs Pakistan: Why Can’t We Just Be Friends میں لکھا ہے کہ جب ان کی ملاقات جنرل پاشا سے واشنگٹن میں ہوئی  ، تو انہوں ممبئ حملے کے  بارے میں کها کہ “لوگ ہمارے تھے، مگر آپریشن ہمارا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جنرل پاشا نے جنرل ہائڈن کو کہا کہ ممبئ حملوں میں ہمارے ریٹائرڈ فوجی افسر ممبئی  حملے کی پلانگ میں  شامل تھے۔

میجر جنرل محمود علی دُرانی، ایکس پاکستان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے انیسویں ایشین سکیورٹی ایڈوائزر کی کانفرنس میں کہا کہ “ممبئی  میں دہشتگردی کا حملہ ہوا وہ پاکستان میں موجود ایک دہشتگرد تنظیم نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ سعید ہمارے کسی کام کا نہیں، یہ پاکستان پر بوجھ ہے، پاکستان کو اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

اپریل 25, 2011 کو اس وقت کے ISPR  کے چیف نے میڈیا کے نمائندوں کو ایک انٹرویو میں کہا “ ممبئ حملوں میں لشکر طیبہ کا ایک گروپ ملوث ہے، جو کہ زکی الرحمان لکھوی کے نیچے کام کرتا ہے اور ان کی مدد کچھ ریٹائرڈ  ملٹری آفیسرز کر رہے تھے۔ “ یاد رہے کہ پاکستان میں اس حملے کے نتیجے میں لکھوی  پر مقدمہ چل رہا ہے۔

آخر میں پانچ سوال پڑھنے والوں کے لیے چھوڑتے ہیں:

پہلا سوال : کیا اس ملک کے غدار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن کی بات کی؟ یا وہ لوگ جو، جب بھی امن کی بات ہو تو چپکے سے دہشتگردی کی آگ بھڑکا دیتے ہیں؟

دوسرا سوال: کیا اس ملک کے دشمن وہ لوگ ہیں جوعوام کی طاقت سے آتے ہیں یا وہ غاصب لوگ جو آئین کو توڑ کر آتے ہیں؟

تیسرا سوال: کیا اب ہم بطور پاکستانی شہری اتنی جرات دکھا سکتے ہیں کہ اس ناپسندیدہ سچائی  کا سامنا کر سکیں کہ ہم نے دہشتگردی کو بڑھوتری دی؟

چوتھا سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی میں سنجیدہ ہیں نام نہاد فریڈم فائٹرز/جہادی اور دہشتگردوں کے درمیان کے فرق کو ختم کرنے میں؟

پانچواں سوال کہ ہم کب تک اپنے شہریوں کو دہشتگردی کی جنگ میں مارتے رہیں  گے؟

جوابات اوپر کے مضمون اور اپنے ملک میں سترہ سال سے جاری دہشتگردی میں تلاش کیجیے۔

حوالہ جات!
https://economictimes.indiatimes.com/news/defence/former-pak-nsa-ali-durrani-says-26/11-attacks-carried-out-by-pak-terror-group-says-should-act-against-hafiz-saeed/articleshow/57492622.cms

https://economictimes.indiatimes.com/news/defence/former-pakistani-army-officer-admitted-isis-role-in-26/11-mumbai-attack-ex-cia-chief-michael-hayden/articleshow/51106505.cms

https://www.ndtv.com/world-news/pakistan-supported-trained-terror-groups-pervez-musharraf-1237173

http://www.thehindu.com/news/international/Our-people-planned-2611-ex-chief-of-ISI/article14311776.ece

https://www.dawn.com/news/623876

Advertisements
julia rana solicitors london

https://www.dawn.com/news/1198061

Facebook Comments

عامر کاکازئی
پشاور پختونخواہ سے تعلق ۔ پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق اور تحقیق کی بنیاد پر متنازعہ موضوعات پر تحاریر لکھنی پسند ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply