• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر متوقع موت کی وجہ سے فلمیں ادھوری چھوڑنے والے 10 بولی وڈ اداکار

غیر متوقع موت کی وجہ سے فلمیں ادھوری چھوڑنے والے 10 بولی وڈ اداکار

انٹرٹینمنٹ کے سبھی شائقین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار انہیں لمبے عرصے تک اینٹرٹین کرتے رہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ کوئی بھی انسان لافانی نہیں ہوتا۔ موت کا وقت متعین نہیں ہوتا لیکن غیر متوقع موت مداحوں کے لئے بہت مایوس کن ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے ان دس اداکاروں کے بارے میں جن کی اچانک موت کی وجہ سے ان کی فلمیں ادھوری رہ گیئں۔

جیا خان

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

جیا خان ایک کم عمر اداکارہ تھیں اور انہیں انڈسٹری میں آئے کم ہی وقت گزرا تھا۔ ان کی موت ایک خودکشی تھی۔ یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ جیا خان کو مرنے سے پہلے ایک فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ سائن کیا گیا تھا۔ یہ فلم ان کی موت کی وجہ سے نہیں بن سکی۔

دِویا بھارتی

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

اداکارہ دویا بھارتی کی اچانک موت بھی ایک پراسرار اور دردناک واقعہ تھا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے ایک گانے ‘ایسی دیوانگی’ نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ دویا کی موت بھی ایک خودکشی ثابت ہوئی۔ انہوں نے اپنے پانچ منزلہ اپارٹمینٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دی۔ اس وقت وہ بہت سی مشہور فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ فلم ‘لاڈلا’ کی 80 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی تھی جب ان کی موت ہوئی۔ اس فلم میں ان کا اکردار سری دیوی نے ادا کیا۔

امریش پوری

Related image

بولی وڈ کا مشہور کردار ‘موگیمبو’ ادا کرنے والے اداکار امریش پوری کی موت کوئی حادثہ نہیں تھی۔ انہیں سیربیرل ہیمریج ہوا اور وہ اس بیماری میں کافی عرصے سے مبتلا تھے۔ امریش اپنی موت سے پہلے بہت سی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مصروف تھے۔ ان میں ‘کچی سڑک’ اور ‘موگیمبو خوش ہوا تھا’ شامل ہیں۔

سمیتا پاٹل

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

سمیتا ایک بہترین اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا۔ انہوں نے انڈسٹری میں صرف گیارہ سال گزارے۔ خوش قسمتی سے اپنی موت سے پہلے ان کی سب فلموں کی شوٹنگ مکمل ہوگئی تھی۔ ان فلموں کو ان کی موت کے بعد رلیز کیا گیا۔

مدھوبالا

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکارہ مدھوبالا اپنی موت سے پہلے پہلی مرتبہ ہدایت کاری پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی عمر صرف 36 سال تھی اور وہ اپنے پیچھے بہت سی فلمیں نا مکمل چھوڑ گئیں۔

گُرو دت

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

فلم ‘بہاریں پھر بھی آئیں گی’ میں اداکار دھرمندر کا کردار اصل میں اداکار گُرو دت کا تھا۔ اپنی موت کی وجہ سے وہ یہ فلم مکمل نہیں کرسکے۔ ان کی شراب نوشی کی عادت کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ گُرو دت کی موت نیند کی گولیاں لینے سے ہوئی اس لئے اس کے خودکشی ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

سنجیو کمار

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

اداکار سنجیو کمار بھی ایک بہترین اداکار تھے۔ فلم ‘شولے’ میں ان کی ناقابل فراموش اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔ البتہ ان کی موت کی وجہ پیدائشی طور پر دل کی حالت میں خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ ان کی عمر صرف 47 سال تھی اور ان کے بعد ان کی دس فلمیں رلیز کی گئیں۔

امجد خان

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

فلم ‘شولے’ کا گبر مرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہ گیا۔ امجد خان کی موت ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے واقع ہوئی۔ ان کی فلم ‘روڈالی’ میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی موت کے بعد بھی ان کی بہت سی فلمیں رلیز کی گئیں۔

راجیش کھنا

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

بھارتی فلم انڈسٹری میں راجیش کھنا پہلے سپر اسٹار کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اپنے فلمی کیریئر میں 100 سے ذائد فلمیں کرنے کے بعد سال 2012 میں عمر اور کینسر کی بیماری نے ان کی جان لیلی۔ ان کی موت کے بعد بھی ان کی دو فلمیں ‘جانلیوا بلیک بلڈ’ اور ‘ریاست’ رلیز کی گئیں۔

ویویک شوق

Advertisements
julia rana solicitors london

Bollywood star, death, popularity, massive, impact

فلم ‘ اتہ پتہ لا پتہ’ کی شوٹنگ کے دوران اداکار ویویک شوق انتقال کر گئے۔ انہوں نے جسپال بھٹی کے مزاحیہ شو ‘فلاپ شو’ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کی موت نے مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا۔ سال 2011 میں ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply