مسیحی برادری سندھ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

کراچی: گلشن شمیم میں مسیحی برادری پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہے، مسیحی برادری نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں چودہ افراد لاپتا ہوچکے ہیں، کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال گلشن شمیم میں رات گئے مسیحی برادری نے پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز گرفتاریوں  پراحتجاج کیا . احتجاج میں  مرد اور خواتین کی بڑی تعداد شریک  ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف  کی حکومت نے عیسائی  برادری  کو  ہمیشہ  نظر انداز کیا، مظاہرین نے تمام لاپتاافراد کی فوری بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مظاہرین نے پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد احتجاج ختم کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply