عجوہ اور گٹھلی کے سفوف کے کرشماتی فوائد۔۔۔ثنا اللہ خان احسن

بیشک عجوہ کھجو دل کے سارے امراض کے لئے تریاق وکبریت احمرھے۔
یہ کھجور صرف سعودیہ عرب سے ملتی ہے اور خاصی قیمتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ امراضِ دل کی ادویات سے یقنناً سستی ہونگی، اس نسخہ کے راوی زندہ بھی ہیں۔

عجوة مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سے ایک قسم ہے‘جو صیحانی(کھجوروں کی اقسام میں سے ایک قسم) سے بڑی اور مائل بہ سیاہی ہوتی ہے‘ یہ قسم مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سب سے عمدہ اور اعلیٰ ہے۔”زہر“ سے مراد وہی زہر ہے جو مشہور ہے (یعنی وہ چیز جس کے کھانے سے آدمی مرجاتا ہے) یا سانپ ‘ بچھو اور ان جیسے دوسرے زہریلے جانوروں کا زہر بھی مراد ہوسکتا ہے۔
مذکورہ خاصیت (یعنی دافع سحر وزہر ہونا) اس کھجور میں حق تعالیٰ کی طرف سے پیداکی گئی ہے‘ جیساکہ اللہ تعالیٰ نے مختلف اقسام کی نباتات اورجڑی بوٹیوں وغیرہ میں مختلف اقسام کی خاصیتیں رکھی ہیں‘ یہ بات آنحضرت ﷺکو بذریعہٴ وحی معلوم ہوئی ہوگی کہ (عجوہ) کھجور میں یہ خاصیت ہے‘ یا یہ کہ آنحضرت کی دعا کی برکت سے اس کھجور میں یہ خاصیت ہے ۔علامہ ابن اثیری کہتے ہیں کہ عجوہ صیمانی سے بڑی ہے‘ اس کا درخت خود نبی کریم ﷺ نے اپنے دست اطہر سے لگایا تھا۔
مدینہ منورہ کے اطراف قبا کی جانب جو علاقہ بلندی پر واقع ہے، وہ عالیہ یا عوالی کہلاتا ہے، اسی مناسبت سے ان اطراف میں جتنے گاؤں اور دیہات ہیں‘ ان سب کو عالیہ یا عوالی کہتے ہیں‘ اسی سمت میں نجد کا علاقہ ہے‘ اور اس کے مقابل سمت میں جو علاقہ ہے وہ نشیبی ہے اور اس کو سافلہ کہا جاتا ہے، اس سمت میں ”تہامہ“ کا علاقہ ہے‘ اس زمانہ میں عالیہ یا عوالی کا سب سے نزدیک والا گاؤں مدینہ سے تین یا چار میل اور سب سے دور والا گاؤں سات یا آٹھ میل کے فاصلہ پر واقع تھا
”عالیہ کی عجوہ میں شفا ہے“ کا مطلب یا تو یہ ہے کہ دوسری جگہوں کی عجوہ کھجوروں کی بہ نسبت عالیہ کی عجوہ کھجوروں میں زیادہ شفا ہے‘ یا اس سے حدیث سابق کے مطلق مفہوم کی تقیید مراد ہے یعنی پچھلی حدیث میں مطلق عجوہ کھجور کی جو تاثیر وخاصیت بیان کی گئی ہے‘ اس کو اس حدیث کے ذریعہ واضح فرمادیا گیا ہے کہ مذکورہ تاثیر وخاصیت عالیہ کی عجوہ کھجوروں میں ہوتی ہے۔
”حضرت سعدرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں شدید بیمار ہوا‘ آپ ﷺ میری عیادت کے لئے تشریف لائے اور آپ ﷺنے اپنا دست مبارک میری چھاتیوں کے درمیان رکھا اور اتنی دیر تک رکھا کہ میں نے اپنے قلب میں آپ ﷺکے دست مبارک کی خنکی (ٹھنڈک) محسوس کی‘ اس کے بعد آپ ﷺنے فرمایا: تم کو قلب کی شکایت ہے‘ جاؤ حارث بن کلدہرضی اللہ عنہ کے پاس جاکر اپنا علاج کراؤ جو بنو ثقیف کا بھائی ہے اور وہ طبیب ہے‘ پس اسے چاہئے کہ مدینہ طیبہ کی سات عجوہ کھجوریں لے کر اور انہیں ان کی گھٹلیوں سمیت پیس لے اور ان کا مالیدہ سا بناکر تمہارے منہ میں ڈالے“۔(ترجمان السنة ج:۴‘ ص:۱۳۵ ابوداؤد کتاب الطب باب فی تمر العجوة)

عجوہ کھجور اور فرموداتِ نبی اکرم ﷺ
کھجور کا استعمال طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اہم ہے۔ عجوہ کھجور میں ہر بیماری کی شفاء ہے۔ اس کو حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بویا تھا۔ یہ خصوصیت صرف مدینہ کی عجوہ کھجور کو حاصل ہے۔عجوہ کھجور حضور ﷺکی محبوب ترین کھجوروں میں سےتھی‘ یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین‘ انتہائی لذیذ‘ مفید سے مفید تر‘ قیمتاً بہت ہی عالی اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے۔ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جو شخص ہر روز صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے، اس دن اسے زہر اور جادو ضرر نہ پہنچا سکے گا۔(صحیح بخاری حدیث نمبر : 1906 )۔
اسی طرح حضرت عائشہ ؓ سے مروی ایک دوسری روایت میں ہے کہ
” رسول اللہ ﷺ نے فرمایا” عالیہ کی عجوہ کھجوروں میں شفاء ہے اور وہ زہر وغیرہ کے لئے تریاق کی خاصیت رکھتی ہیں‘ جب کہ اس کو دن کے ابتدائی حصہ میں (یعنی نہار منہ کھایا جائے)۔“ (مسلم‘ کتاب الاشربة‘ باب فضل تمر المدینة)
ایک اور حدیث میں آپﷺنے فرمایا: عجوہ جنت سے ہے اور اس میں جنون سے شفا ہے“۔(ابن ماجة‘ ابواب الطب‘ باب الکمأة والعجوة)

”حضرت ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ا نے فرمایا : عجوہ جنت کی کھجور ہے اور اس میں زہر سے شفاء ہے اور کمأة (کھنبی) من (کی ایک قسم) اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے“۔(مشکوٰة‘ کتاب الاطعمة‘ فصل ثانی کی آخری حدیث‘ ترمذی‘ کتاب الطب‘ باب ما جاء فی الکمأة والعجوة)

عجوہ کھجور پر جاوید چودھری کا کالم
پاکستان کے معروف صحافی جناب جاوید چودھری نے اپنے ایک کالم میں عجوہ کھجور کی افادیت کا ذکرکرتے ہوئے درج ذیل واقعہ کو قلم بند کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “ملک کے معروف سرمایہ کار اور بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹیو جناب ریاض ملک صاحب کو 1995 میں دل کی تکلیف ہوئی ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے دل کی تین نالیاں بند ہیں چنانچہ آپ کو فوراً اینجو پلاسٹی کرانا پڑے گی، ملک ریاض اینجو پلاسٹی کیلئے لندن جانے لگےتو سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے انہیں دل کی تقویت کیلئے طبِ نبویﷺ سے ایک نسخہ بتایا۔ جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا انہیں 56 سال کی عمر میں دل کا عارضہ لاحق ہوا۔
یہ اپنے مرض کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے کیونکہ اس سے ان کے فوجی کیرئیر پر زد پڑ سکتی تھی۔ چنانچہ انہوں نے جدید علاج کے بجائے طبِ نبویﷺ کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا، انہیں کسی صاحب نے یہ نسخہ بتا یا۔ انہوں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیا اور یہ حیران کن حد تک صحت مند ہوگئے۔جنرل اسلم بیگ کا کہنا تھا آپ اینجو پلاسٹی سے پہلے ایک مہینہ تک یہ نسخہ استعمال کریں اور اس کے بعد اپنے ٹیسٹ کرائیں، اگر شفاء ہوگئی تو ٹھیک ورنہ دوسری صورت میں آپ اینجو پلاسٹی کرالیں۔

ملک ریاض نے جنرل اسلم بیگ سے یہ نسخہ لیا اور اس کا استعمال شروع کردیا ایک مہینے کے بعد یہ لندن کے کرامویل ہسپتال گئے ، وہاں انہوں نے دنیا کے ایک نامور کارڈیالوجسٹ سے رابطہ قائم کیا۔ اس نے ان کے ٹیسٹ کرائے اور ٹیسٹوں کے نتائج دیکھ کر انہیں بتایا آپ کا دل مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ آپ کو کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک ریاض نے اپنے پرانے ٹیسٹ اس کے سامنے رکھ دیئے، اس نے دونوں ٹیسٹ میچ کئے اور یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ یہ دونوں ٹیسٹ ایک ہی شخص کے ہیں بہر حال قصہ مختصر ملک ریاض واپس پاکستان آئے اور انہوں نے اس نسخے کو اپنامعمول بنا لیا۔
یہ 2009ء میں ایک بار پھر کرامویل ہسپتال کے اسی ڈاکٹر کے پاس گئے۔ اس نے ان کے دوبارہ ٹیسٹ، پرانے ٹیسٹ دیکھے اور اس کے بعد یہ بتا کر حیران کر دیا کہ 1995ء سے لے کر 2009ء تک ان کے دل میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں آیا۔ ان کا دل مکمل طور پرصحت مند ہے اور یہ کھائیں، پیئں اور موج اُڑائیں۔
ملک ریاض یہ نسخہ آج بھی استعمال کر رہے ہیں اور اپنے بے شمار دوستوں کو بھی کروا رہے ہیں۔ جنرل اسلم بیگ بھی یہ استعمال کرتے ہیں اور یہ شاید اس نسخہ کی وجہ سے 84 سال کی عمر بھی ناصرف صحت مند اور متحرک زندگی گزار رہے ہیں بلکہ ان کا دل بھی جوانوں کی طرح مضبوط ہے اور یہ آج بھی ٹیلیویژن کے شوز میں کڑک دار آواز میں سوال جواب کرتے ہیں اور اُن کی خواہش ہے پاکستان کم از کم بھارت پر ایٹم ضرور گرائے۔
یہ نسخہ بہت سادہ ہے، آپ عجوہ کھجور کی گھٹلیاں لے کر پیس لیں اور اس پاوڈر کی آدھی چمچ روز صبح پانی کے ساتھ نگل لیں انشاءاللہ آپ کے دل کے تمام امراض ٹھیک ہوجائینگے ۔ میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں تاریخِ اسلام میں پہلا ہارٹ اٹیک جنگِ قادسیہ کے ہیرو اور فاتح ایران حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کو ہوا تھا۔آپ کے دل میں اچانک تکلیف ہوئی، نبی اکرمﷺ کو معلوم ہوا توآپﷺ نے فرمایااُنہیں عجوہ کھجور گھٹلی سمیت کُوٹ کر کھلادو، یہ ٹھیک ہوجائینگے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کو عجوہ کھجور کُوٹ کر کھلائی گئی اور آپ ؓ صحت مند ہوگئے۔

یہ کھجور صرف سعودیہ عرب سے ملتی ہے اور خاصی قیمتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ امراضِ دل کی ادویات سے یقنناً سستی ہونگی، اس نسخہ کے دونوں راوی زندہ بھی ہیں اور صحت مند بھی ہیں، آپ اگر مزید تحقیق کرنا چاہیں تو آپ جنرل مرزا اسلم بیگ اور ملک ریاض حسین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کے لئے استعمال کا طریقہ

عجوہ کھجور کو گٹھلیوں سے علیحدہ کرلیں اور پھر گٹھلیوں کو 10 سے 15 دن تک پانی میں بھگو کر رکھیں جب وہ نرم پڑ جائیں تو تیز دھار والی مشین میں پسوا لیں اور پاؤڈر بنا لیں پھر اس پاؤڈر کو ایک ساف ستھرے جار میں رکھئے اور روزآنہ نہار منہ آدحا چمچہ کھائیں

آنکھوں کے مرض میں استعمال کا طریقہ
عجوہ کھجورکی گٹھلیوں کا پانی ایک صاف ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور صاف ستھری آئی ڈراپس کی بوتل میں ڈال لیجئےاور سونے سے پہلے دو دو قطرے دونوں آنکھوں میں ڈالئے اور ساتھ ساتھ عجوہ کھجور کھانے میں بھی استعمال کیجئے

جادو، پاگل پن، بے چینی، سر درد، زہر اور ذہنی امراض میں استعمال کا طریقہ
جادو، پاگل پن، بے چینی، سر درد، زہر اور ذہنی امراض میں روزآنہ 7 دانے عجوہ کھجور کھائیں انشا اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔

دل کی گھبراہٹ اور خوف
اس مرض میں انسان زیادہ رش یا بھیڑ بھاڑ میں گھبرا جاتا ہے اور اس کے دل پر ایک خوف طاری رہتا ہے۔ معمولی معمولی بات پر دل دھڑکنا اور پسینے آنا۔
اس کے لئے صبح سات عدد مدینہ کی اصلی عجوہ کھجور اور آدھی چمچی اصلی عجوہ کی گٹھلی کا پائوڈر ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل لیجئے اور کم از کم تین ماہ پابندی سے جاری رکھئے۔ انشاللہ ساری شکایات ختم ہوجائیں گی۔
حاملہ خواتین کے لئے
عجوہ کھجور حاملہ خواتین کے لئے بھی بے حد مفید ہے ۔ بچے کی ولادت کے دوران اور بعد میں ماں کے جسم
کی خون کی کمی کو روکتا ہے اور عجوہ کھجور کے استعمال سے ماں کے لئے دودھ کی پیداوار میں مدد ملتی ہے۔

پیٹ اور جگر کے کینسر
جدید طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عجوہ کھجور پیٹ اور جگر کے کینسر کو روکنے میں موثر ہیں۔

موٹاپا
عجوہ کھجور میں متناسب عناصر کی وسیع اقسام موجود ہے یہ بھوک بڑھاتےہیں اورکھانے کی کھپت کو کم کردیتےہیں جس سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہڈیوں کی مظبوطی کے لئے
کیلشیم ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے اورعجوہ کھجور کیلشیم سے بھرپور ہے۔

آنتوں میں رکاوٹ
عجوہ کھجور اس قدر طاقتور ہے جس سےآنتوں کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

قبض
عجوہ کھجور رات بھر پانی میں رکھ کر اس کا شربت بنا کر پیا جائے تو قبض کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔

نظر کے لئے
عجوہ کھجور اچھے وزن کو برقرار رکھنے میں اہم ہیں اور رتونی (جن کو رات میں نظر نہیں آتا) کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔

جنسی معذوری
عجوہ کھجور دودھ اورشہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے مرد اور عورت دونوں کے لئے مفید ہےاور جنسی علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتی ہیں۔ اس استعمال سے توانائی کی سطح بڑھتی ہے۔

جگر کی سوزش کا علاج
عجوہ کھجور جگر کی سوزش کے علاج کے لئے سب سے مفید ہے۔ اس کے قدرتی اجزاء جگر کو طاقت بخشتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بخار، سوزاک،ورم میں عجوہ کا استعمال
عجوہ کھجور کا استعمال گلے میں خراش، بخار، cystitis، سوزاک، ورم میں کمی لاتا ہے، جگر اور پیٹ کی مشکلات دور کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
رمضان اور عجوہ کجھور سے سجا دسترخوان:
جیسا کہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ایسے میں افطار کے وقت ہر گھر میں دسترخوان پر کجھور کا ہونا لازمی ہوتا ہے- یقیناً یہ ایک بہترین موقع ہے جب ہم عجوہ کھجور کو اپنے دسترخوان کی زینت بنا سکتے ہیں اور اس کے بےشمار انمول فوائد حاصل کرسکتے ہیں- اور اس بابرکت مہینے سے ہم عجوہ کجھور کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنے کی شروعات بھی کرسکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں-

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply