خفیہ ایمنسٹی اسکیم کا انکشاف

وفاقی حکومت کی جانب سے کالے دھن کو سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایک اور خفیہ ایمنسٹی سکیم دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین فیلڈ صنعتی انڈر ٹیکنگ میں سرمایہ کاری کے نام سے صفر شرح ٹیکس پر اربوں روپے کے کالے دھن کو سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے 2018-19 کے بجٹ میں بھی ایک اور خفیہ ایمنسٹی سکیم دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری2014 سے 30 جون 2019 تک کیلئے ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ اسکیم اندرون و بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات و کالے دھن کو سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے حال ہی میں اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے علاوہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply