وہ لکھاری غدار ہے ۔۔۔
اس کے قلم کو روک لگا دو،
وہ صحافی بکاؤ ہے،
اس کا کالم بند کرا دو۔۔
لڑکا جو سوال اٹھاتا ہے،
توہین دین کا مجرم ہے،
اس کے پیج پربین لگا دو،
ایوارڈ والی لڑکی ملک کی دشمن ہے،
اس کی فلمیں بند کرا دو،
وہ بلاگر فوج کا مخالف ہے،
اس کے بلاگ کو بلاک کرا دو،
یہ سب را کے ایجنٹ ہیں۔۔۔
ان کی زبانیں بند کرا دو،
سب کی بولتی بند کر ا دو،
سارے چینل بند کرا دو،
بس اک۔۔۔۔بول کو بولنے دو!!!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں