سو لفظ: جدید صحافت

1981ء: فیصل آباد کے نواح میں بنت حوا زیادتی کا شکار۔
1991ء: اچھرا لاہور میں ع نے غ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
2001ء: سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کی گلی نمبر ایک کی رہائشی رضیہ کو اس کے محلہ کے نوجوان اسلم نے جنسی ہوس کا نشانہ بنا لیا۔
2011ء: ڈراماٹائزڈ: اور اس طرح قصور کی اللہ رکھی کو درندہ صفت جمیل کی ہوس کا سامنا کرنا پڑا۔
2021ء: ناظرین ہمیں سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل ہو گئی ہے. دیکھیں کس طرح ملزمان نے معصوم نائلہ ہوس کی بھینٹ چڑھایا۔
2031ء: لائیو مناظر صرف ہمارے چینل پر! دیکھیں یہ نامعلوم شخص کس طرح ایک لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا ہے۔
سب سے پہلے سب سے اوپر ہمارا چینل!

Advertisements
julia rana solicitors london

یوم آزادی صحافت مبارک!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply