• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان بری

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان بری

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوتشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوبری کردیا۔

جمعے کواسلام آباد انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی سربراہی میں ایس ایس پی عصمت اللہ جنیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عصمت اللہ تشدد کیس میں عمران خان کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 25 اپریل کو سنایا جائے گا ۔

گزشتہ سماعت پر عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پرعدالت نے  بریت کی درخواست پر فیصلہ 4مئی تک مؤخر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں پر ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمان حملہ کیس سمیت 4 مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان، شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما ءان کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply