نیند کو ڈسٹرب کرنے والی اشیا

پرسکون نیند ہر شخص کیلئے صحت کی ضامن ہوتی ہے کیونکہ اس سے  جاگنے کے بعد کوئی بھی شخص خود کو توانا محسوس کرتا ہے،  لیکن  سونے سے قبل بعض اشیا کھانا ہمارے لئے بے چینی کا سبب بنتا ہے۔  ایسی اشیا  کو نیند سے قبل کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اگرچہ کہ دودھ پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور طور پر مالا مال ہوتا ہے، لیکن سونے سے پہلے دودھ بھاری پن کا سبب بنتا ہے اور اس سے نظام ہضم پر بوجھ پڑتا ہے۔ چاکلیٹ بھی ہماری مرغوب شے میں شامل ہے اور اس میں کافین بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے ، اس لئے مناسب ہے کہ سونے سے قبل چاکلیٹ کا استعمال نہ کیا جائے۔ سونے سے قبل پیزا کھانے کے غیر معمولی نقصانات ہوتے ہیں اور یہ بھی نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے اور ساتھ میں کاربوہائیڈریٹ اور  چربی بھی پائی جاتی ہے۔ مرچیں بھی معدے میں جلن پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں، اس لئے سونے سے قبل ان کا استعمال بھی نقصان دہ بن سکتا ہے۔ مالٹے ، گریپ فروٹ اور جنگی توت میں شکر کی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نیند میں بے چینی کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاوہ یہ جوس سونے سے قبل پینے سے معدے میں جلن کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply