ڈبیکینگ۔۔۔عمران رانا

چوزوں کی چونچیں کاٹنا(لیر اور دیسی مرغیوں کے لیے ) انڈہ پروڈکشن کے لیے پالی جانیوالی تمام نسل کی مرغیوں خواہ دیسی ہوں  یا لیئر کی چونچ کاٹنی چاہیے .اس کے بہت سے فائدے ہیں  .
یاد رکھیے آپ پرندے کی نسل کی پیوند تو کر سکتے  ہیں  مگر اس کی فطرت نہیں  بدل سکتے،ٹھونگ مارنا مرغی کی جبلی صفت ہے اور خاص کر ہر رنگ دار شے کو ٹھونگ مارنا .مرغی جب انڈہ دیتی ہے  تو اس کی تولیدی نالی کا کچھ حصہ کچھ دیر کے لیے باہر ہوتا ہے اس لال رنگ کو دیکھ کر ساتھ والی مرغی اپنی جبلت سے مجبور ہو کر اس تولیدی نالی پر ٹھونگ مارتی ہے .اگر چونچ کا نوکیلا حصہ کٹا ہوا ہو تو خاص نقصان نہیں  ہوتا ورنہ تیز نوکیلی چونچ کے کاٹنے سے تولیدی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے اور نتیجہ موت ہے .

درجہ حرارت یا تیز روشنی کی وجہ سے مرغی میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے  اور مرغیاں ایک دوسرے کو کاٹنا شروع کردیتی ہیں  .اگر مرغیوں کی ڈبیکینگ وقت پر کی ہو تو ان کے ایک دوسروں کو کاٹنے سے نقصان نہیں  ہوتا ۔مرغیوں میں انڈے پینے کی عادت بھی فطری طور پر ہوتی ہے .اگر ڈبیکینگ کی گئی ہو تو مرغیاں انڈے توڑ نہیں  پاتیں  .اگر چونچ مکمل ہو تو مرغیاں انڈے توڑ کر پینے لگ جاتی  ہیں  . چونچیں کاٹنے سے اموات کی شرح ایک سے ڈیڑھ فیصد کم ہو  جاتی ہے  جبکہ فیڈ ضائع ہونے سے بچتی ہے .مرغی پر اعصابی دباؤ بھی کم ہوتا ہے ۔

ڈبیکینگ (Debeaking) سے ٹھونگیں مارنے (C anabolism) کا عمل کم ہوتا ہے .چوزوں کی چونچیں کاٹنے کے لیے بجلی کا ایک مخصوص آلہ ہوتا ہے  جسے ہم ڈبیکر (Debeaker) کہتے  ہیں  یہ عام طور پر لیئر چوزہ بیچنے والی کمپنی ایسی سہولت دیتی ہے  مگر بازار میں اب کچھ پرائیویٹ گروپس بھی  ہیں  جو یہ خدمات دیتے  ہیں ۔عام طور پر ساتویں سے نویں دن تک چونچیں کٹوالینی چا ہییں  اور دوبارہ دسویں ہفتے کے بعد  سولہویں ہفتے تک کی عمر میں یہ عمل دوبارہ کرنا چاہیے .لیکن کیج فارمز پر یہ عمل زیادہ تر صرف پہلی بار ہی کیا جاتا ہے .

عام چھوٹا فارمر جس نے گھریلو سطح پر کچھ مرغیاں رکھی ہوں  ان کی آسانی کےلیے ہم ڈبیکینگ کے عمل کی مزید وضاحت کرتے  ہیں
چونچ کاٹنے کے لیے تیز گرم بلیڈ سب سے بہتر ہے .تیز ناخن کٹر سے بھی چونچ کاٹی جاسکتی ہے .اوپر والی چونچ زیادہ کاٹے بہ نسبت نیچے والی چونچ کے .مقصد چونچ کا ہلکا سا حصہ کاٹنا ہے.پھر بارہ ہفتے کے بعد بے شک ناخن کٹر سے ڈبیکینگ کرے .یہ کام بہت احتیاط سے کیا جائے .

Advertisements
julia rana solicitors london

چونچ کاٹنے سے ایک دن پہلے اور چونچ کاٹتے وقت اور اس کے ایک دن بعد ایڈک نامی وٹامن مسلسل چوزے کو پلائے .یہ خون کو گاڑھا کرتا ہے .اس کی وجہ سے بلیڈنگ کم ہوتی ہے۔ڈبیکینگ کے بعد چوزے فیڈ کم کھاتے  ہیں  مگر یہ اتنا اہم مسئلہ نہیں  ہے

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply