سونے سے قبل کونسی خوراک سے پرہیز کرنا چاہیئے؟

پرسکون نیند ہر شخص کیلئے صحت کی ضامن ہوتی ہے کیونکہ اس سے  جاگنے کے بعد کوئی بھی شخص خود کو توانا محسوس کرتا ہے لیکن  نیند سے قبل بعض اشیاء کھانا ہمارے لئے بے چینی کا سبب بنتا ہے۔ ذیل میں ایسی اشیاء بیان کی گئی ہیں جو کہ نیند سے قبل کھانے سے پرہیز کرنی چاہیئے۔

دودھ

اگرچہ کہ دودھ پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور طور پر مالا مال ہوتا ہے لیکن سونے سے پہلے دودھ بھاری پن کا سبب بنتا ہے اور اس سے نظام ہضم پر بوجھ پر پڑتا ہے۔

چاکلیٹ

چاکلیٹ بھی ہماری مرغوب شے میں شامل ہے اور اس میں کافین بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے ، اسلئے مناسب ہے کہ سونے سے قبل چاکلیٹ کا استعمال نہ کیا جائے۔

پیزا

سونے سے قبل پیزا کھانے کے غیر معمولی نقصانات ہوتے ہیں اور یہ بھی نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے اور ساتھ میں کاربوہائیڈریٹ اور  چربی بھی پائی جاتی ہے۔

 مرچیں

مرچیں بھی معدے میں جلن پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں اسلئے سونے سے قبل ان کا استعمال بھی نقصان دہ بن سکتا ہے۔

پھلوں کا جوس

Advertisements
julia rana solicitors

مالٹے ، گریپ فروٹ اور جنگی توت میں شکر کی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نیند میں بے چینی کا سبب بن سکتی ہے اسکے علاوہ یہ جوس سونے سے قبل پینے سے معدے میں جلن کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply