• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں 13گھنٹوں میں 36 ہزار بارآسمانی بجلی گرنے سے 9افراد ہلاک

بھارت میں 13گھنٹوں میں 36 ہزار بارآسمانی بجلی گرنے سے 9افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 13گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد بار آسمانی بجلی گرنے سے 9افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کو موسم کے جھٹکے لگے،13گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کے 36ہزار سے زائد واقعات نے خوف پھیلادیا، 200میٹر تک پھیلے بادلوں اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 9سالہ بچی سمیت 9افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق مون سون میں آسمانی بجلی گرنا عام بات ہے جو جون سے ستمبر تک ہوتا ہے تاہم حالیہ واقعات غیر معمولی ہیں کیونکہ آسمانی بجلی گرنے کے دوران بادل 200کلومیٹر تک پھیلے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انڈیا کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق ،2005سے ہر سال 2000افراد آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply