• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی تاریخ رقم ہوگئی،کم جونگ ان کی جنوبی کورین صدر سے ملاقات

نئی تاریخ رقم ہوگئی،کم جونگ ان کی جنوبی کورین صدر سے ملاقات

سیئول:کوریائی خطے میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی،جس میں خطے میں استحکام اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بات ہوئی۔

دنیا نے آج ایک تاریخی ملاقات ہوتے دیکھی، 65سال سے جنگ کے دہانے پر بیٹھے 2ممالک نے  آج امن کی جانب قدم بڑھادیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سرحد پار کر کےجنوبی کوریا پہنچے ہیں  اس موقع پر جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائےان نے شمالی کوریا کے سربراہ کابھرپور  استقبال کیا ۔

کم جونگ ان نے جنوبی کوریا آمد پر گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا اور شمالی کوریا کے رہنما کی جنوبی کوریا آمد پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

علاوہ ازیں استقبالیہ تقریب میں موجود بچوں نے صدر شمالی کوریا کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔

کم جونگ ان نے گارڈ آف اونر کا معائنہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ،دوطرفہ تعلقات اور خطے میں استحکام پر بات ہوئی،جنگ بندی کے معاہدے کو امن معاہدے میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا،دونوں سربراہان نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس یادگار ملاقات کے ساتھ کم جونگ ان 65سال بعد جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنےوالے پہلے سربراہ بن گئے،1953کی کوریا جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معطل ہوکر رہ گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply