وزیر اعظم کی اوکاڑہ آمد،مختصر احوال

اوکاڑہ میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ۔ یہ وزیر اعظم کا الیکشن 2013کے بعد اوکاڑہ کا پہلا دورہتھا جس کو کامیاب بنانے کے لیے لیگی رہنما ؤں نے گھر گھر جاکرلوگوں کو جلسہ گاہ آنے کی دعوت دی،اس موقع پر شہر بھر میں وزیر اعظم کو خوش آمدید کہنے کے لیئے بینرز اور جھنڈیا ں لگائیں گئیں۔اوکاڑہ میں وزیر اعظم کی آمد کا سہرا ایم این اے چوہدری رہاض الحق اور ان کے بھائی چوہدری فیاض ظفر،چوہدری ندیم ربیرہ، میں منیر کے سر جاتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 29 اپریل ،سہ پہر 3 بجے اوکاڑہ فٹبال اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کیا ۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کر تا ہوں تو بھولتا نہیں ،اوکاڑہ کی عوام جو مانگے کی اللہ کی مدد سے ان تک پہنچانے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے اوکاڑہ میں سوئی گیس پائپ لائن کی بھی بنیاد رکھی،جس پر 47کروڑ روپے لاگت آئے گی،اس سلسلے میں 20 کروڑروپے کے فنڈزجاری کیے جارہے ہیں، 200 بیڈزکےہسپتال کو500بیڈز پرمنتقل کر دیا جائے گا ،اوکاڑہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کااعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے اور ہمارے جلسے میں زمین آسمان کافرق ہے،وہ لوگ آج جھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں، مخالفین لوڈشیڈنگ کا عذاب دے کرگئے ہیں۔خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply