• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

لاہور: اجوکا تھیٹر کی بانی اور آرٹسٹک ڈائریکٹر مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں، ان کی عمر 62 برس تھی۔ اطلاعات کے مطابق وہ 3 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ اور ڈائریکٹر مدیحہ گوہر خواتین کے حقوق کے لئے 1983 سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور اسی سلسلے میں انہوں ایک تنظیم بھی قائم کی تھی۔

مدیحہ نے اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی اور سماجی مسائل کو گلی محلوں سمیت عوامی مقامات پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اجوکا کی بدولت ایشیا کے ممالک سمیت یورپ میں بھی پرفارم کیا۔

مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود نوید کی اہلیہ تھیں۔ وہ سنہ 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے انگلش لٹریچر میں ماسٹرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوگئیں اور وہاں بھی تھیٹر سائنس میں یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

انہیں صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی سال 2006 میں وہ نیدرلینڈ سے معتبر پرنس کلوز ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

سال 2007 میں انہوں نے انٹرنیشنل تھیٹر پاستا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اس کے علاوہ انہیں پہلے انڈس ڈرامہ ایوارڈ 2005 میں ایک ڈرامہ سیریل میں سپورٹنگ اداکارہ کا کردار نبھانے پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔

مرحومہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور یورپ کے دیگر علاقوں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

مرحومہ کو تھیٹر جاری رکھنے کے دوران ‘سیاسی اور مذہبی اسٹیبلشمنٹ’ کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا بھی رہا لیکن وہ سماج میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنی جانب سے کوششیں کرتی رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مرحومہ کے سوگواروں میں شوہر شاہد ندیم اور دوبچے سارنگ اور نروان شامل ہیں۔ یاد رہے مرحومہ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply