• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس پہلے سیکرٹری لا پھر جج کیسے بنے،نیب تحقیق کرے،نواز

چیف جسٹس پہلے سیکرٹری لا پھر جج کیسے بنے،نیب تحقیق کرے،نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا  ہے کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی یہ ہے کہ اس کو ختم نہیں کرسکے جب کہ نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا  کہ ہمارے خلاف جس طرح کے کیسز بنائے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں ہوسکی، اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے اگر ہم نے کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے تو پھر الزام ثابت بھی ہونے چاہئیں اور جب کرپشن کا کوئی معاملہ دور دور تک نہیں تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی اس کو ختم نہیں کر سکے اب مشرف دور کے کالے قانون کو ختم ہونا چاہئے، نیب کو یہ بھی تحقیقات کرنی چاہئے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری لا اور پھر جج کیسے بنایا گیا، عدلیہ ہمارا 8 ماہ سے جس طرح خیال رکھ رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، عوام اور سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply