• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ،اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا،چیف جسٹس

جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ،اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا،چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتی ، اپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا۔

منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس ثاقب نثار نے  ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے! میرے اکاؤنٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کرانا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ  اس وقت تک اپنی تنخواہ نہیں لیں گے جب تک تمام پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں مل جاتی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پہلے وہ دیکھیں گے کہ تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ،پھر اپنے اسٹاف کو کہیں گے کہ  چیک اُن کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply