ہم کب بدلیں گے۔۔۔محمد علی

اے مسلمانان پاکستان۔۔ رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے۔۔۔۔تیار ہوجاؤ!دکاندار آپ کے راستے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھا ہوا دکان کا سامان ہٹاکر راستہ کھول دیں گے تاکہ روزہ داروں کو دشواری نہ ہو۔

فروٹ منڈیوں میں بیوپاری اپنا کمیشن کم کردیں گے اور دوکانداروں کو سستے دام پھل سپلائی کریں گے،

پھل فروش اپنے روزہ دار بھائیوں کے لیے ریٹ مناسب کردیں گے۔دوگنا، تین گنا نرخ پر پھل فروخت نہیں کریں گے۔۔تاکہ غریب روزہ دار افطار کرسکیں۔

کپڑے اور جوتے بیچنے والے اس مہینے ناجائز منافع خوری ترک کر کے اپنے مسلمان بھائیوں کی عید کے لیے سیل لگا دیں گے۔

اس مہینے نقلی دوائیاں بیچنے سے توبہ کرلی جائے گی۔

جھوٹی قسمیں کھاکر گھٹیا مال بیچنے والے باز آجائیں گے۔

فرقہ واریت کی بنیا د پر اپنے مسلمان بھائیوں کو مشرک گستاخ اور کافر قرار نہیں دیا جائے گا۔

سرکاری ملازم اپنا فرض دیانتداری سے ادا کرنا شروع ہوجائیں گے۔۔۔رشوت لینا چھوڑ دیں گے۔

اور اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا نہیں ہے تو یاد رکھیں

Advertisements
julia rana solicitors

اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغابازی کرنا (روزے رکھ کر بھی) نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔
صحیح بخاری،1903

Facebook Comments

علی رانا
Teacher in Education and Literacy Department

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply