سو لفظ: لائیک

’’مجھے ایک مندر کی تصویر بہت پسند آئی میں نے لائیک کر دی۔
پھر مجھے ایک یہودی معبد، چرچ، گولڈن ٹیمپل کی تصاویر کی پوسٹ ملی میں نے وہ بھی لائیک اور شیئر کردی۔
پھر بالی وڈ کے ایکٹرز اور نئی فلموں کی تصویریں ، گانےاور گندے لطیفے بھی ملے۔ کچھ وہ بھی شیئر کیے۔
پھر میں نے ایسٹر پراپنے محلہ کے چرچ کے سامنے کھنچی تصویر کو پروفائل پر لگایا۔‘‘
وہ اپنی پھوٹی ہوئی آنکھ پر بندھی پٹی پر ہاتھ رکھ کر بولا:
’’لیکن میں مجرم تب بنا جب میں نے کعبہ کی تصویر بھی لائیک کردی!!‘‘

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply