اُسے جلد سے جلد سزا دے دینی چاہیے۔
وہ جتنا عرصہ زندہ رہے گا ، ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے،اُسے فوری پھانسی کی حمایت کرتے ہیں ہم ۔
اُس کو پھانسی کی سزا دینے میں تاخیر کی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔
ہم دھرنا دیں گے۔ ہم ہڑ تال کی کال دیں گے۔
ارے وہ تو تمہارا ساتھی تھا۔۔۔
کئی کام نکلواتے رہے ہو تم اُس سے ،
اب پھانسی کی سزا دلوانے میں اِتنی جلدی کیوں۔ سالار حیران تھا۔
یہی تو ڈر ہے، وہ زندہ رہا تو میں۔۔۔۔
یزدان نے پریشانی میں فقرہ ادھورا چھوڑ دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں