سو لفظ: کچراچی

دیکھیں ناظرین! یہ کراچی ہے یا کچراچی!
ہر جگہ کچرا ہی کچرا ہے. لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے.
ملیریا اور گیسٹرو کے ساتھ ساتھ چکن گونیا بھی لوگوں میں پھیل رہا ہے.
حکومت کچھ نہیں کر رہی. کچرے پر بھی سیاست ہو رہی ہے.
مختلف راہنماؤں نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
ٹی وی پر نیوز سن کر سوچا کہ میڈیا کو ایسے ہی بعض خبروں پر مصالحہ لگانے کی عادت ہے.
میں دو سال بعد کراچی گیا تو دیکھ کر پریشان تو نہیں ہوا لیکن میڈیا کی اس بارےمیں صاف گوئی پر یقین ضرور آگیا۔

Avatar
ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *