سو لفظوں کی کہانی ۔ گیلپ سروے

مملکت الوٹیا کے وزراء کو تشویش لاحق تھی۔ رعایا ظل سبحانی سے نالاں رہتی تھی۔
پڑوسی ملکوں کی ترقی کی داستانیں امن و امان اور خوشحالی کے قصے زبان زد عام تھے۔
یہی سبب تھا کہ رعایا میں بے چینی اور اضطراب مسلسل بڑھ تھا۔ ۔۔۔۔۔۔
لیکن خلاف توقع ظل سبحانی دنیا و مافیہا سے بے خبر ہمہ وقت مطمئن دکھا ئی دیتے تھے۔۔۔
وزراء ، مشیر انہیں حالات کی نزاکت سے با خبر کرنے کی کوشش کرتے کہ رائے عامہ ہمارے خلاف ہے۔ ۔
ظل سبحانی نے اس خیا ل کو یکسر مسترد کرتے ہو ئے گیلپ سروے ان کے سامنے رکھ دیا۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply