13ارب ڈالر مزید قرض لینے کی تیاری

وفاقی حکومت  نے آئندہ مالی سال میں ریکارڈ 13ارب ڈالر قرض لینے  کی منصوبہ بندی کر لی جس کا بنیادی تخمینہ ختم ہونے والے مالی سال کیلئے قرضے کے تخمینے سے تقریباً 63 فیصد زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2018-19 کے بجٹ کیلئے قرض کا ابتدائی تخمینہ 13ارب ڈالر تیار کیا گیا ہے اور اگر اس منصوبے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو یہ پاکستان کی 71سالہ تاریخ میں کسی ایک مالی سال کے دوران لیے جانے والے قرض کی بلند ترین شرح ہو گی۔ مالی سال 2016-17 میں پاکستان نے 10 اعشاریہ 4 ارب ڈالر قرضہ لیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ حکومت 27 اپریل کو پارلیمنٹ میں غیرملکی اقتصادی امداد کا حقیقی منصوبہ پیش کرے گی یا گزشتہ پانچ ادوار کی طرح اسے غیرملکی قرضے کا منصوبہ قرار دیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ساڑھے 4 سال کے عرصے میں 40ارب روپے تک قرضے لئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply