• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کامریڈ یونس اقبال کو کل احاطہء عدالت سے اغوا کر لیا گیا

کامریڈ یونس اقبال کو کل احاطہء عدالت سے اغوا کر لیا گیا

(رپورٹ عامر فہیم ) کامریڈ یونس اقبال کو کل مورخہ 12 اپریل کو احاطہء عدالت سے اغوا کر لیا گیا، یونس اقبال انجمنِ مزارعین پنجاب کے رہنما تھے اور ریاست سے اپنی زمینوں کی بازیابی کی جدوجہد کر رہے تھے. اس جدوجہد کی ہاداش میں ان پر دہشتگردی کی دفعات سمیت مختلف جھوٹے مقدمات درج تھے. 12 اپریل کو جب یونس اقبال اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ انسدادِ دہشتگردی- ساہیوال کی عدالت میں پیش ہوئے تو تا دیر واپس نہ لوٹے. اِس پر ان کے ساتھیوں کو تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے یونس اقبال کے وکیل نے کہا کہ ان کو ایجینسیوں والے اٹھا کر لے گئے ہیں.

یونس اقبال کے ورثا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام کسی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے جبکہ یونس اقبال کو احاطہء عدالت سے اغوا کیا گیا ہے. ورثا کا مطالبہ ہے کہ یونس اقبال کو فی الفور عدالت کے سامنے پیش کیا جائے. یونس اقبال کے اغوا پر کسان اکٹھ کے رہنماؤں خالد جاوید اور فہیم عامر نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک بھر کے کسانوں کو طرح طرح کے مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. کہیں 8 بی سی بہاولپور میں کسانوں کے گھر مسمار کر دیئے جاتے تو کہیں ان کی زمینوں پر طاقتور ادارے نا جائز قابض ہو جاتے ہیں. پی ڈی ایف کے رہنما صاپر علی حیدر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لیئے طلبہ مزدور اور کِسان مِل کر جِدوجہد کریں. نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر ساحِر آزاد پلیجو نے کہا کہ اصل مسئلہ طبقاتی ہے.

Advertisements
julia rana solicitors

کل سندھ میں معروف لوک فنکارہ ثمینہ سندھو کا قتل ایک سوال ہے تمام ترقی پسند قوتوں کے لیئے کہ ہم تو تمہیں ایسے ہی مارتے رہیں گے. کیا تم متحد اور منظم ہو کر اِس نظام کا خاتمہ کر سکتے ہو؟؟ انہوں نے کہا کہ این ایس ایف پاکستان نہ صرف یونس اقبال کی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے بلکہ کِسان رہنما مہر عبدالستار کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے.

Facebook Comments

فہیم عامِر
ایک عرصے سے صحافت سے منسلک ہیں اردو اور انگریزی زبانوں میں کالم نگاری کرتے ہیں۔ بقیہ تعارف تو ہماری تحریریں ہی ہیں، جِن میں سے کچھ ہماری فیس بُک پر موجود ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply