‘مجھے کیوں نکالا’ کے بعد ‘چالیس ہیرے کون تھے’

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں جے آئی ٹی کے ہیرے کون تھے، وہ کون چالیس افراد تھے جنہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ بنائی، واجد ضیا جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں ملک کے مالک نہیں، وہ کیوں نہیں بتاتے کہ یہ نامعلوم افراد کون ہیں۔

مجھے کیوں نکلا کے بعد نوازشریف کا ایک اور سوال،جے آئی ٹی کے ہیرے کون تھے؟

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نوازشریف نے کہا کہ فراڈ مقدمے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔واجد ضیاء سے پوچھا جاتا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ بنانے کیلئے 40 لوگ کہاں سے آئے تھے؟ تو وہ معذرت کرلیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نوازشریف نے کہا کہ کون سے نامعلوم افراد تھے جنہوں نے یہ کردارادا کیا؟انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے،  سب جاننا چاہتے ہیں کہ اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کون کررہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply