• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دماغی تروتازگی کیلئے بچوں کو اخروٹ کھلانا انتہائی ضروری

دماغی تروتازگی کیلئے بچوں کو اخروٹ کھلانا انتہائی ضروری

ماہرین نے کہا ہے کہ دماغ  کی ترو تازگی کے لیے  بچوں کو باقاعدگی سے اخروٹ کھلانا بے حد مفید ہے ،  اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور سیلینیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ فرانس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے مطابق نوعمری کے زمانے میں جب بچے لڑکپن سے بلوغت کی طرف جارہے ہوتے ہیں تو ان کا دماغ بھی بہت سی تبدیلیوں سے گزررہا ہوتا ہے اسی لیے انہیں اس عمر سے اخروٹ کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے کیوں کہ اخروٹ اومیگا تھری پروٹین سے مالامال ہوتے ہیں جو دماغ کے افعال کو درست رکھتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق اخروٹ میں وہ تمام ضروری اجزا ہوتے ہیں جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کو کمزور ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ انسانی جسم و دماغ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو اخروٹ کے علاوہ پالک، روغنی مچھلی، السی کے بیجوں اور سویا بین میں بھی وافر پایا جاتا ہے جبکہ اخروٹ ذہنی و دماغی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں اور ڈپریشن وغیرہ کو بھی دور بھگاتے ہیں۔ اس سے قبل امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا تھا کہ روزانہ اخروٹ اور دیگر پھلیاں مثلاً بادام وغیرہ کھانے سے امراض قلب کو دور رکھا جاسکتا ہے یعنی اگر آپ روزانہ 20 گرام مونگ پھلیاں، کاجو اور دیگر گری دار میوے کھائیں تو اس سے  امراض قلب کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں اور اخروٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس خلوی سطح کی تباہی کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں لیکن اخروٹ میں ایک اور عنصر سیلینیئم بھی ہوتا ہے جو دماغ کو بہترین حالت میں رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply