درختوں پر اگنے والی کرسیاں

شجر کاری کے ماہرین کیلئے پودوں اور درختوں کو کسی بھی شکل میں ڈھالنا ناممکن نہیں۔ دنیا کے کئی علاقوں میں ایسے ایسے باغات موجود ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ باغ نہیں بلکہ کوئی جلسہ گاہ ہے جہاں قاعدے سے ہرے بھرے صوفے اور کرسیاں رکھ دی گئی ہیں۔ اب ایسا ہی کچھ ڈربی شائر کے ایک باغبان نے کر دکھایا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی باغبانوں نے جو غالباً فرنیچر کے ماہر بھی ہیں کچھ درختوں کی شاخوں کو کرسیوں کی شکل دی کہ وہ حقیقی کرسیاں نظر آرہی ہیں۔ درخت کی ان شاخوں کو کرسیوں کی شکل دینے میں 7سال کا عرصہ لگا اور فنکاروں نے اپنی محنت اور مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بہرحال اتنے دنوں کی مشقت کارگر ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ اب ان کرسیوں کو فروخت کیا جانے والا ہے اور اس کی قیمت 5ہزار پائونڈ مقرر کی گئی ۔ درختوں کی شاخوں کو کرسیوں کی شکل دینے کیلئے درخت کی اضافی شاخیں اور پتے الگ کر دیئے گئے اور پھر انہیں بڑے سلیقے سے ایک قطار میں سجایا گیا۔ بادی النظر میں اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کرسیاں بید سے بنی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ درخت کی شاخیں ہیں۔ اب جبکہ ان شاخوں نے کرسیو ں کی باقاعدہ شکل اختیار کرلی ہے انہیں درختوں سے کاٹ کر الگ کیا جارہا ہے، جس کے بعد انہیں آخری شکل دی جائیگی اور رنگ و روغن کے بعد انہیں انتہائی قابل توجہ بنا دیا جائیگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply