• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے،نواز شریف

اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے،نواز شریف

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے۔

بدھ کو حتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے فیصلے میں احتساب عدالت کو 6ماہ میں فیصلے کا نہیں بلکہ سزا سنانے کا کہا تھا۔

اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، کیا انہیں پہلے سے علم ہو گیا ہے کہ کوئی شخص آ رہا ہے، انہیں کیسے پتا چلا کہ کوئی آ رہا ہے؟۔

چوہدری نثار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار کے بارے میں قوم سب جانتی ہےاور اور پاکستانی قوم مجھ سے جانے بغیر سب کچھ جانتی ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بارے میں سابق وزیراعظم  نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو عوام کبھی ووٹ نہیں دیں گے جبکہ نسلوں سے مسلم لیگ ن کے ساتھ رہنے والے وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے، شہبازشریف نے جنوبی پنجاب میں مثالی کام کئے ہیں،اسپتالوں،ٹرانسپورٹ اوردیگرشعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نگراں حکومت میں نیب قوانین کو غیر موثر کرنے کے بارے میں بات ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نیب انتخابات سے قبل امیدواروں پر دباوٴ نہ ڈالے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply