انڈین جاسوس اور پاک فوج

پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے اگر بھارت ہٹ دھرمی سے ہٹ جائے تو مسئلہ کشمیر مذاکرات سے بھی حل کیا جاسکتا ہے مگربھارت امن نہیں چاہتا ۔آئے روز بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر کی جانیوالی فائرنگ کئی پاکستانیوں کی جان لے جاتی ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی پر کمر بستہ اور دنیا میں امن کا دشمن ہے ،پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی انڈین ایجنسی راءکا ہاتھ ہے ، پاکستان کے نوجوان فوجی بھارت کی کسی بھی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ، ضرورت آنے پر پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ نکلے گی ، کشمیر میں زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہے جو کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، بھارت کی ہٹ دھرمی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم سے پاکستانیوں کی توجہ ہٹا نا ہے۔ پاکستانی کسی بھی مہم جوئی اور غیر ذمہ دارانہ کارروائی کا نشانہ ہر گز نہیں بنیں گے ۔ پاکستان میں فساد برپا کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply