ہاتھ ملانے کا طریقہ آپکی عمر کا عکاس

کسی شخص کے گرم جوشی سے ہاتھ ملانے کے انداز کو اس کے دلی جذبات کی ترجمانی کا اظہار تصور کیا جاتا ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک سادہ سا مصافحہ آپ کی اصل عمر کا راز بھی کھول سکتا ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ میں شائع ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کسی شخص کی حقیقی عمر کا اندازہ اس کے ہاتھ ملانے کے انداز سے لگایا جا سکتا ہے۔ آن لائن جرنل لائبریری آف سائنس ون کی نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی کا عمر بڑھنے کی دیگر علامات مثلاً معذوری ، ذہنی کمزوری یا موت کے ساتھ باہمی تعلق ہے۔

تحقیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ سادہ سا ہینڈ شیک ٹیسٹ حیاتیاتی عمر معلوم کرنے کے لئے ایک قابل عمل ٹیسٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آسٹریا کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اپلائڈ سسٹم کی ٹیم کے تحقیق کار ڈاکٹر وارن سینڈرسن نے لوگوں کے ہاتھ ملانے کے انداز سے حیاتیاتی عمر کے بارے میں پتہ لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی کی آسانی سے پیمائش کی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں بڑھتی عمر کے حوالے سے کئے جانے والے مطالعات میں ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی کے اعداد و شمار موجود ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق کے لئے محققین نے 50 سے زائد بین الاقوامی مطالعات کے نتائج کا جائزہ لیا ۔ اس سروے میں دنیا بھر سے مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے ہر عمر کے لوگ شامل تھے ۔ تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ ہاتھوں کی مضبوط گرفت نوجوانوں کی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply