• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر یقینی صورتحال روپے کی قدر میں کمی کا باعث بنی،نواز شریف

غیر یقینی صورتحال روپے کی قدر میں کمی کا باعث بنی،نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیسز کی وجہ سے ملک میں اس وقت غیر یقینی صورت حال ہے اور اسی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیسز کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور روپے میں کمی سے ملکی قرضے کھربوں روپے بڑھ چکے ہیں جو بہت افسوس ناک ہے۔ نگراں حکومت کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ صرف اتنا ہی بتا سکتا ہوں کہ وزیراعظم سے نگراں حکومت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ملکی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ وکیل سے مشورہ کروں گا کہ عدالت کی براہ راست کارروائی کے لئے درخواست دائر ہوسکتی ہے یا نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply