مالیہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین ہم پر الزامات لگاتے ہیں لیکن یہی مخالفین اپنے صوبوں میں عوام سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے، عمران خان نے دھرنا دے کر ملک کے خلاف سازش کی، یہ سازش مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف تھی کیونکہ چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے جس میں کئی معاہدوں پر دستخط ہونے تھے تاہم دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہ آسکے اور دھرنوں نے ترقی کا راستہ روک لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ذاتی جھگڑوں اور ایک دوسرے کیخلاف الزامات کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کیلیے الزام تراشی ختم کرنی ہوگی، ہم آئندہ عام انتخابات میں الزام تراشی کرنے والوں کی سیاست دفن کردیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2013 سے پہلے بجلی22،22 گھنٹے جاتی تھی لیکن ہماری حکومت نے ساڑھے4 سال میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے،اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،کسان کی آسودگی کیلیے ٹیوب ویل لگائے اور قرضے دیے اگر دوبارہ موقع ملا تو فیصل آباد میں میٹرو بس چلائیں گے۔
کشمیری میں جاری بھارتی جارحیت پر شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر میں ہماری بیٹیاں اور بیٹے خون کے نذرانے پیش کررہے ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں