عمران خان نے راولپنڈی میں ممبرسازی مہم کے سلسلے میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پیرودھائی کے مقام پر ممبرسازی کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام نوجوانوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کی تاکید کرتا ہوں کیونکہ یہ سال نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی میٹرو کی جگہ یہ پیسہ صحت، تعلیم اور صاف پانی پر لگا کر شہر کو بدلا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے پیسا بنانا تھا اسی لیے پروجیکٹ بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان قوم کا پیسا چوری کر کے باہر لے جاتا ہے لیکن اس کرپٹ مافیا اور ٹولے کا آئندہ انتخابات میں خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے اور 22 سال سے اس وقت کا انتظار کر رہا تھا، آئندہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے اور پاکستانی ہرا پاسپورٹ لے کر دنیا میں جہاں بھی جائے گا لوگ اس کی عزت کریں گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں