کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا

کراچی: بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا،  لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی ایک گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ گرمی کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سے میٹنگ کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے۔

گارڈن، لیاری، صدر، لیاقت آباد،نارتھ کراچی،سرجانی،ایف بی ایریا اور ایف سی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہر دو گھنٹے بعد تین گھنٹے کیلئے بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی وقت مقرر نہیں۔لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ نے  كےالیکٹرک اور سوئی سدرن کے حکام کولوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply