شہر قائد میں رینجرز اور پولیس کی جابجا کارروائیاں

کراچی: نیوکراچی خمیسوگوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،یوسف نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

احسن آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر اشرف اور صداقت نامی دوافرادزخمی ہوگئے، جبکہ مبینہ ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔

ادھررینجرزنے مختلف کارروائیوں میں نوملزمان گرفتارکرلیے۔گرفتارملزمان میں ایم کیوایم لندن کابھتا خوریاسرعلی،سلیم عرف نانا اور7اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔

عید گاہ پولیس نے صدرموبائل مارکیٹ میں  کارروائی کی اور اسمگل شدہ موبائل فون سپلائی کرنے  والے دوملزمان شاداب اور عاقب کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان سے پانچ سوپندرہ موبائل فون برآمد کرلیے گئے، جن کی مالیت بارہ لاکھ روپے ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بھی کارروائیاں کرکے پانچ ملزمان کو دھرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply