• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کشمیری طلبا کے احتجاجی مظاہرے ، اہلکاروں پر پتھرائو ، فوجی چوکی جلا دی

کشمیری طلبا کے احتجاجی مظاہرے ، اہلکاروں پر پتھرائو ، فوجی چوکی جلا دی

مقبوضہ کشمیر میں طلبا نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 19 نوجوانوں کے قتل پر سوگ کیلئے  سری نگر، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے، مشتعل طلبا نے شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی، مظاہروں کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا،  فورسز نے طلبا کے خلاف آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال اور تشدد کیا۔ امرسنگھ کالج کے طلبا نے فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران بھارتی فورسز کی ایک چوکی کو آگ لگادی۔ مظاہروں میں شامل طلبا نے اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا،  پلوامہ اوربارہ مولہ کے اضلاع کے علاقوں ترال اور پلہالن میں بھی مظاہرین نے فوجیوں پر پتھرائو کیا، ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں لوگوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی شہید نوجوان گوہر احمد راتھر کے آمد کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔  دریں اثنا کشمیر پولیس  کی کرائم برانچ کے ایک افسر نی جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں اغوا کے بعد بے حرمتی اور قتل کا نشانہ بننے والی  8سالہ کم عمر بچی آصفہ کے میڈیکل رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچی کو آبروریزی اور قتل سے قبل ایک مندر میں رکھا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply