ترکی کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک،3زخمی

انقرہ:ترکی کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 4افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق،جمعے کو ترکی میں عثمان غازی یونیورسٹی کے ملازم نے اسٹاف کے ارکان پر فائرنگ کردی.جس کے نتیجے میں یونیوسٹی کے ڈین اور لیکچرار سمیت 4افراد ہلاک جبکہ فائرنگ سےعملے کے دیگر ارکان بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔ترک میڈیا کے مطابق قاتل  گولن تحریک کے بانی فتح اللہ گولن کا حمایتی ہے،ترک حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن پر ترکی میں بغاوت کروانے کا الزام عائد ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply